۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ المہدیؑ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی امام جمعہ نیویارک نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نام  ایک کھلے مراسلے میں اہم امور کی طرف نشاندہی کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک/ حوزہ علمیہ المہدیؑ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی امام جمعہ نیویارک نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نام  ایک کھلے مراسلے میں اہم امور کی طرف نشاندہی کی ہے ۔انگلش میں لکھے گئے خط کا ترجمہ پیش خدمت ہے:

بسمہ تعالی

جناب جوبائیڈن صدر یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ آپ نے 20 جنوری 2021 کو امریکہ کے 46ویں  صدر کا حلف اٹھایا ۔امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سبکدوش ہونے والے صدر  نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کر کے اپنی بے ہودگی واضح ثبوت فراہم کیا ہے جس کا اظہار راقم الحروف نے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی تقریب حلف برداری کے بعد 4سال قبل کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ امریکہ کے منفور ترین صدر قرار پائے۔اور وہ کبھی بھی دوبارہ صدر منتخب نہیں ہو پائیں گے۔آپ نے چارج سنبھالتے ہی مسلمانوں کے ممالک میں سفر سے پابندیاں ختم کر کے انہیں بنیادی حق سے محروم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امید ہے  کہ آپ سابق صدر کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں گے۔سابق صدر نے جس طرح رنگ و نسل میں تفریق کی اس کی امریکہ کا آئین اجازت نہیں دیتا۔تعصب کی جو بنیادیں صدر ٹرمپ نے ڈالیں انہیں منہدم کرنا ہوگا۔غیر قانونی مقیم افراد کو قانونی کرنا امریکہ کے صدور کی پرانی روش ہے۔صدر ٹرمپ کے دور میں سیاہ فام جارڈ فلائیڈ کے قتل جیسی تاریخ پھر نہیں دوہرائی جانی چاہئے ۔نیز پولیس گردی پر پابندی بھی ضروری ہے۔میں بطور ایک امریکی شہری کے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ ملک بھر کو اسلحہ سے خالی کر دیں اور مکمل امن قائم کریں۔آپ نے زانو تہہ کر کے مقتول جارج فلائیڈ کی یتیم بیٹی کو سالیوٹ کر کے معافی مانگی ہے حالانکہ جارج فلائیڈ کا قتل آپ کی ریاست یعنی دور اقتدار میں نہیں ہوا۔اس روش کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا بھر کے ان مقتولوں کی بچیوں اور بچوں کو بھی سالیوٹ کریں جو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے ہیں ۔ خواہ امریکہ میں ہوں یا افریقہ میں ۔ عرب میں ہوں یا عجم میں ہوں۔کالے ہوں یا گورے ہوں ۔ترک ہوں یا فارس۔غلام ہوں یا آزار۔ غریب ہوں یا امیر۔مسلمان ہوں یا اہل کتاب۔
جناب صدر ! آپ نے آتے ہی کچھ اصطلاحات قابل قدر کی ہیں۔جیسا کہ سابقہ صدر نے آتے ہیں دنگا و فساد کھڑا کر دیا تھا۔امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کو مسترد  کر کے یہ ثابت کر دیا ہےکہ وہ مار دھاڑ کی پالیسی یا جلاؤ گھراؤ کی سیاست یا لشکر کشی اور تہاجم کی روش کو پسند نہیں کرتے۔میں نے جن ریاستوں بغرض تبلیغ سفر کیا ہے ان میں غریب نشین علاقوں میں ایسے بھی لوگ پائے ہیں جو نان  شبینہ کے محتاج ہیں۔ان کی غربت دور کرنے کی کوئی سبیل کیجئے ۔ ہُڈ کے مکانات میں رہنے والے اچھی رہائشوں کے متمنی ہیں۔ انہیں رہائشی سہولتیں فراہم کیجئے۔بہت سارے شہروں کے ڈاؤں ٹاؤنز میں سکیورٹی کو بہتر بنائیے۔امریکہ کی خارجہ پالیسیوں میں خاطر خواہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے جس طرح عرب شہزادوں کے ساتھ تحائف کے تبادلے کر کے ان کو اقتدار کی بے ساکھیاں فراہم کیں آپ کو ایسی روش سے دور رہنا ہوگا۔البتہ امریکہ کا کوئی بھی صدر صہیونی لابی کے زیر اثر ضرور ہوتا ہے تاہم آپ کو آزادی فلسطین کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔فلسطین اور کشمیر کے لاکھوں مقتولوں کا خون رکوانے کی سبیل کرنا چاہئے۔ یمن اور نائجیریا میں سعودی مداخلت ختم کروانے کی ضرورت ہے۔ بچی کچھی القاعدہ، طالبان، داعش اور دہشت گرد مذہبی جماعتوں  اور لسانی تعصب والے متحارب گروہوں کی علی الاعلان مخالفت کرنی چاہیے ۔کرونا وائرس سے نبٹنے کے لئے ہر امیر ، غریب کو کرونا وائرس کی ویکسین مہیا کریں۔ کرونا وائرس کی ویکسین کو مکمل فری کر دیں۔سوشل سکیورٹی لینے عمر 63 سے گھٹا کر 61 کر دیں۔پورے  ملک کو ڈرگ فری زون بنا دیں۔ایران سمیت متعدد ممالک پر لگائی جانے والی اقتصادی و دیگر  پابندیاں ختم کر دیں۔
جناب صدر!  امریکہ میں جو مذہبی اور سیاسی آزادی ہے اس کے پیش نظر میں نے یہ چند سطور لکھی ہیں۔ورنہ میں نہ سیاسی ہوں اور نہ کسی پارٹی کا ممبر ہوں۔مجھے امید ہے کہ سابقہ صدر بلکہ صدور کی غلطیوں سے درس عبرت حاصل کرتے ہوئے آپ امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔دنیا کے ہر مظلوم مقتول کے یتیم کو ایسی ہی سلامی دیں جیسی جارج فلائیڈ کی بیٹی کو دی ہے۔
جناب صدر! امید ہے آپ یہ تاثر زائل کر دیں گے کہ امریکہ کا صدر لابیز کے جال سے نکل نہیں سکتا۔میں سب سے آخر میں اپنا فون نمبر ،ای میل اور ایڈریس بھی نوٹ کر رہا ہوں۔فری مشورے کے لئے آپ یا آپ کا آفس مجھ سے کبھی بھی رابطہ کر سکتا ہے۔
ساری انسانیت کا خیر خواہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں امن کا خواہان
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
عمید حوزہ علمیہ المہدیؑ امریکہ  و امام جمعہ نیویارک 
Cell:856-266-5786
Email:drsakhawat@gmail.com
Address: 779 Coney Island Ave
 Brooklyn, NY 11218

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .